• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور سے متعلق اوورسیز کشمیریوں کے مسائل حل کئے جائیں گے، راجہ ہمایوں رزاق

سلاؤ ( اورنگزیب چوہدری ) میرپور اوورسیز کشمیریوں کا شہر ہے، میرپور کی ترقی کے ساتھ ساتھ اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کا حل انتہائی ضروری ہے، بیرونی سرمایہ کاری اسی صورت ممکن ہو گی جب ہم سب مل کر اوورسیز کشمیریوں کی میرپور میں سرمایہ کاری کو محفوظ بنائیں، اوورسیز کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں ان کے مسائل فاسٹ ٹریک بنیادوں پر حل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار میرپور میونسپل کارپوریشن میں نو تعینات اسٹیٹ آفیسر و سیکرٹری میونسپل کارپوریشن راجہ ہمایوں رزاق نے روزنامہ جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ ہمایوں رزاق نے کہا اوورسیز کشیمریوں کے میونسپل کارپوریشن سے متعلقہ جو کام ہوں گے انہیں ترجیعی بنیادوں پر میرٹ پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا میئر میونسپل کارپوریشن سیمت تمام آفیسران کارپوریشن پورے خلوص نیت سے شہر کی بہتری اور اوورسیز کشیمریوں کے مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔
یورپ سے سے مزید