اسلام آ باد (آئی این پی ) ایران پر امریکی معاشی پابندیوں نے ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر کر دیں۔ مسلسل تیسرے مالی سال ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر اور درآمدات میں اضافہ ہوا ہے، مالی سال 2021 سے 2023 کے دوران ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر رہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا برآمدات صفر رہنے کی بڑی وجہ ہے جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی ایران سے درآمدات مزید بڑھ گئیں، گزشتہ3 سال کے دوران پاکستان کی ایران سے درآمدات 2 ارب17 کروڑ ڈالر رہیں۔ مالی سال2021 میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 51 کروڑ 36 لاکھ ڈالر تھیں ۔