کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس نے کراچی پولیس چیف کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔انہوں نے چارج لیتے ہی زونل و ضلعی سطح کے افسران سے تعارفی ملاقات کی۔بعد ازاں یوم علی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ڈی آئی جیز ایڈمنسٹریٹشن کراچی،ڈی آئی جی سیکورٹی ڈویژن ،ڈی آئی جی ٹریفک،زون جنوبی و شرقی کے ڈی آئی جیز و ضلعی افسران نے شرکت کی۔ڈی آئی جیز نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔عمران یعقوب منہاس نے مکمل سیکورٹی کی فراہمی اور ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے ہر طرح کے اقدامات کی ہدایت جاری کی۔