پشاور (لیڈی رپورٹر)عافیہ موومنٹ خیبرپختونخوا نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور دیگر مطالبات کے حوالے سے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں موومنٹ کے رضاکاروں،سول سوسائٹی اور سیاسی نمائندوں نے شرکت کی احتجاج کی قیادت عافیہ موومنٹ کے آرگنائز انعام اللہ مروت اور دیگر عہدیداروں نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عافیہ، فلسطین اور کشمیر کے حق میں نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکمرانوں کا احتجاج اور فریاد کوئی معنی نہیں رکھتا یا ہمیں وہ طریقے بتایا جائے جن سے اُن کے ضمیر جاگ جائے،کئی سالوں سے عافیہ کیلئے احتجاج اور فریاد کر رہے ہیں مگر بھی تک قوم کی مظلوم بیٹی عافیہ کی رہائی اور چھ ماہ کے بیٹے سلیمان کیلئے کوئی قابل عمل لائحہ تشکیل نہیں دیا گیا