پشاور ( وقائع نگار) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا خدمات عامہ کے شعبہ میں تمغہ امتیاز سے نوازگیا ہے جو میرے لیے باعث فخر ہے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہمہ وقت د ستیاب رہتاہوں اور انکے مسائل حل کرنے میں دلی خوشی ملتی ہے میئر پشاور حاجی زبیر علی کو خدمات عامہ کے شعبہ میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازاگیا اس موقع پر کیپٹل میٹروپولیٹن کے چیئرمینوں جس میں ملک طارق جاوید عمران نوید واہ واہ خان سعود خان ارشاد خان خان رحمان سردار پرویندرسنکھ نوید شا ہ اوردیگرچیئرمینوں نے میئرپشاور حاجی زبیرعلی کو مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے اس موقع پر کیپٹل میٹرپولیٹن کے افسران نے بھی میئر پشاور کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ میئر پشاور حاجی زبیر علی کو گذشتہ روز گورنرہاس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب میں گورنرحاجی غلام علی نے صدرپاکستان کی طرف سے میئرپشاور حاجی زبیرعلی کو خدمات عامہ کے شعبہ میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازاگیا تھا