• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ریجن میں چینی باشندوں کی سکیورٹی میں اضافہ

راولپنڈی(وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)بشام میں چینی باشندوں پر ہونیوالے خودکش حملے کے بعد راولپنڈی میں چینی باشندوں کی سیکورٹی میں اضافہ کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی ریجن میں اس وقت مختلف پراجیکٹس پر 280چینی باشندے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ان میں سے راولپنڈی ضلع میں مختلف ترقیاتی کاموں پر کام کرنیوالے چائنیزکی تعداد170بتائی جاتی ہے ۔ان میں سی پیک اور نان سی پیک دونوں قسم کے پروجیکٹس شامل ہیں ۔چائنیز افرادی قوت کی حفاظت کے لئے پاک فوج اورسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں کے علاوہ ضلعی پولیس کے اہل کاروں کوبھی متعین کیاگیا ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ ضلع راولپنڈی میں کروٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ کہوٹہ ،ایچ آئی ٹی ٹیکسلا،تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں واقع فیکٹری ،فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی ٹیکسلا،روات منگلا ٹرانسمیشن لائن سمیت مختلف پراجیکٹس اور ان کے رہائشی علاقوں میں متعلقہ ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوزکی زیرنگرانی ضلعی پولیس کی نفری میں اضافہ کردیاگیاہے ۔مزید یہ کہ اردگردکے علاقوں میں سرچ آپریشنز کاسلسلہ بھی شروع کردیاگیا ہے ۔اس سلسلے میں سکیورٹی آڈٹ بھی کروایاجارہاہے ۔
اسلام آباد سے مزید