پشاور ( وقائع نگار )میئر پشاورحاجی زبیر علی کو اے این پی ررہنما روح اللہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں قرآن پاک کاہدیہ پیش کیا اس موقع پر چیئرمین ولی محمد چیئرمین ایوب معاویہ اور چیئرمین گلستان بھی موجود تھے جس پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے قرآن پاک کا عظیم تحفہ دینے پر انکاشکریہ اداکیا اور انکی محبت کو سراہا۔ اس موقع پر اے این پی رہنما روح اللہ نے میئر پشاور کو پشاور کی خدمت پر تمغہ امتیاز ملنے پر انکو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اپنی خدمت کا سلسلہ جاری رکھینگے اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ پشاور کے خدمت کا سلسلہ اسی طرح جاری وساری رہے گا اور عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائیگی۔