• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرک مندوخیل کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کی سابقہ کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز سابق ضلعی صدر ارباب اقبال اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں محمد ذاکر بنگلزئی،طارق محمود بٹ،ضمیر اختر کھوکھر،صابر راجپوت، سلمان درانی،شاہد نذیر، غلام آغا،عامر جاوید،چاچا اورنگزیب، ذیشان مشتاق،میر اسماعیل بنگلزئی،حاجی نوید اعوان، عادل داؤد صراف،ملک عالم کاسی،آصف خان حریفال،چوہدری بابر،اسفند محمد شہی ایڈووکیٹ،سلیم پانیزئی،عمر آغا،رانا مشتاق،فیض جدون،راجہ عقیل،راجہ وقاص،شہیر بگٹی،ارشد ابڑو،عظمت انجم،ٹکری محی الدین،مشتاق کشمیری،ندیم جان نانک،سلیم سنہوترا، اسد دہوار،خرم جدون،ملک محمد سعید، سفر خان،بابر مقصود،محمد زبیر اور میر مہر علی نیچاری نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی و دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کوئٹہ میں پارٹی کی فعالیت اور قائد نوازشریف کے پیغام کو عام کرنے سمیت آئندہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق گفتگو کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ پی بی42سے منتخب رکن اسمبلی زرک خان مندوخیل کو وزارت دی جائے کیونکہ مذکورہ حلقہ شہر کا دل ہے سابقہ ادوار میں اس حلقے کو ہمیشہ نظراندازکیا گیا۔موجودہ حلقہ سے منتخب رکن اسمبلی کی پہلی ترجیح حلقے سمیت پورے کوئٹہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے لہٰذا اپیل کی جاتی ہے کہ شیخ زرک خان مندوخیل کو وزارت دی جائے۔ اجلاس میں وزیراعظم میاں شہبازشریف سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ جو کوئٹہ سے منتخب ہوئے کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے تاکہ وہ وفاق میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے عوام کی بھرپور آواز بنیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں۔
کوئٹہ سے مزید