• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے پانچ رکنی سرچ کمیٹی قائم

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے پانچ رکنی سرچ کمیٹی قائم کردی گئی ہے ، وزیراعلی ٰ کی ہدایت پر سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے پانچ رکنی سرچ کمیٹی کا جو نوٹیفکیشن کیا ہے ،اس کے مطابق کیپٹن (ر) زاہد سعید کمیٹی کے کنوینئر جبکہ میجر جنرل ر محمد اسلم ، سیکرٹری ہیلتھ ، پروفیسر معظم نذیر تارڑ اور ڈاکٹر عدنان خان کو ممبران نامزد کیا گیا ہے ، پانچ رکنی سرچ کمیٹی حکومت اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے قواعدو ضوابط کے مطابق وائس چانسلر کے عہدے کے لیے پینل کے انتخاب کیلئے اہلیت کے معیار پر عمل کرے گی ۔
ملتان سے مزید