• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی انجینئرز کیلئے ایک منٹ کی خاموشی PTI ارکان کا شور‘ اسپیکر کی سرزنش

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ) قومی اسمبلی کے اسپیکرسردارایاز صادق کو تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی اس وقت سرزنش کرنا پڑی جب وہ پیر کی شام اجلاس شروع ہونے کے بعد اس وقت رخنہ اندازی کے مرتکب ہوئے جب ایوان میں چین کے پانچ انجینئرز کی ہلاکت پر تعزیت کی غرض سے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ 

پورا ایوان سوگ کے طور پرخاموش تھا کہ تحریک انصاف کے دو ارکان نے عقب سے شور مچانا شروع کردیا ‘اس پر اسپیکر نے کہا کہ یہ کس قدر افسوس کی بات ہے کہ دوست ملک کے ہلاک شدگان کے لئے ایک منٹ کی خاموشی کا بھی آپ احترام نہیں کرسکتے جس پر وہ ارکان خاموش ہونے پر مجبور ہوگئے۔

 بعدازاں اس کا چرچا پارلیمانی راہداریوں میں ہوتا رہا کہ تحریک انصاف کے لوگ کسی طور پر بھی چین کےساتھ معاملات میں اپنے منفی رویئے سے باز نہیں آتے اور وہ موقع بے موقع شور مچانے سے نہیں رکتے۔ بعدازاں حکومتی ارکان نے بھی اس پر تحریک انصاف کے ارکان کے اس رویئے کی مذمت کی۔

اہم خبریں سے مزید