• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر نہ لگانے کا فیصلہ

راولپنڈی (جنگ نیوز)پنجاب حکومت نے کسان کارڈ پر قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی تصویر نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔عدالت نے کہا کہ حکومت پنجاب ایسا کرے تو آپ دوبارہ درخواست دائر کر دیں،لاہور ہائیکورٹ میں کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم کے روبرو ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔سرکاری وکیل نے پنجاب حکومت کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ متعدد بار ایسی ذاتی تشہیر کو منع کر چکی ہے، آپ عوام کے پیسے سے تو تشہیر نہیں کر سکتے، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ آفیشل ہینڈ آؤٹ ساتھ لف ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف کی تصویر کے ساتھ کسان کارڈ کی منظوری دی ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پبلک فنڈز ذاتی تشہیر کیلئے استعمال نہیں ہو سکتے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، قومی خزانے کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنا سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔
اہم خبریں سے مزید