• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ و پشین کے مختلف شاپنگ سینٹرز میں پولیو ویکسینیشنز اسٹال قائم

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)انسداد پولیو کے لئے ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے صوبے میں پولیو کے کیسز پر قابو پانے کے لئے رمضان المبارک اورعید الفطر کے موقع پرکوئٹہ اور پشین میں عوام کی سہولت کے لئے شاپنگ سینٹروں اور پارکس میں 7 مقامات پر ویکسینیشنز اسٹال قائم کرکے 14 ٹیمیں تعینات کردیں، یاد رہے کہ رواں سال بلوچستان میں پولیو کے 2 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، ایمرجنسی آپریشن سینٹر پولیو کے حکام کی جانب سے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں پولیو کے بڑھتے کیسز اور کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کو مد نظر رکھتے ہوئے نونہالوں کے مستقبل کو محفوظ رکھنے کے لئے رمضان المبارک میں شاپنگ سینٹروں میں عید کی خریداری کے لئے آنے والے لوگوں کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے اسٹالز قائم کئے ہیں ،اس کے علاوہ عید الفطر کے موقع پر کوئٹہ کے بڑے پارکس میں بھی اسٹالز لگائے جائیں گے ۔ایمر جنسی سینٹر پولیو کی جانب سے کوئٹہ کے 7 مقامات پر ویکسینیشنز اسٹالز قائم کرکے 14 ٹیمیں تعینات کردی ہیں جو ان اسٹالز پر بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے کی سہولت مہیا کریں گی ،اس کے علاوہ پشین میں بھی 5 مقامات پر ویکسینیشن اسٹالزقائم کرکے 14 ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید