کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 9ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ٗ مسروقہ گاڑی ٗ پیتل کی تاریں قبضے میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق کی ہدایت پر ایس پی سریاب ڈویژن شفقت امیر جنجوعہ کی سربراہی میں، ڈی ایس پی عابد حسین بخاری، ایس ایچ او خیر محمد اور دیگر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے رہزنی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار ملزمان احمد ولی ٗ اختر محمد سمیع اللہ اور جانان کو گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف دو پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد کرلیا جبکہ تھانہ ہنہ کے ایس ایچ او نوید خان کاکڑ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم منور کے قبضے سے چوری شدہ پیتل کی تاریں بمعہ گاڑی برآمد کرکے قبضے میں لے لی ، تھانہ منظور شہید کے ایس ایچ او رؤف جبار دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان نیاز محمد، عبدالحمید اور وحید احمد کوگرفتار کر کے اسلحہ اور ایمونیشن جبکہ تھانہ نیو سریاب کے ایس ایچ او توصیف فرمان نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہارون کے قبضے سے5 کلو چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔