کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ وہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بدلے میں صیہونی رجیم کو قرار واقعی سزا دیں گے ۔ ایک بیان میں خامنہ ای نے کہا ’’کہ ہمارے بہادر سپوت صہیونی رجیم کو سزا دیں گے،اسرائیل اپنے اس جرم پر ضرور پچھتائے گا۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر خاص علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ اس بات سے قطع نظر کہ واشنگٹن کو اس حملے سے متعلق علم تھا یا نہیں، امریکا ایرانی قونصل پر حملے میں برابر کا شریک ہے۔