لاہور (نمائندہ جنگ )پٹرول کی قیمت میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا، درخواست میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرول کی قیمت کم ہوئی مگر پاکستان میں بڑھا دی گئی، استدعا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے پر عملدرآمد روکا نے کا حکم دیاجائے۔