• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطا ءالحق قاسمی کی MD سرکاری ٹی وی تعیناتی اقربا پروری کا کوئی ثبوت نہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد (رپورٹ :،رانا مسعود حسین ) سپریم کورٹ نے ʼʼسابق چیئرمین / منیجنگ ڈائریکٹر ، پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن عطاء الحق قاسمی کی تقرری ʼʼکو غیر قانونی قراردینے کے پانچ سال پرانے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستوں کی 21مارچ 2024کی سماعت کا تحریر ی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قراردیاہے کہ عطاء الحق قاسمی کی بطور ڈائریکٹر تقرری اور بعد ازاں انہیں چیئرمین / منیجنگ ڈائریکٹر ، پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن مقرر کرنے کے اقدامات میں کسی بھی قسم کی اقراباء پروری اور ان کی وجہ سے پی ٹی وی کو کسی قسم کے مالی نقصانات کا کوئی ثبوت ریکارڈ پر موجود نہ ہونے کی بناء پر ان کی نظر ثانی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثا قب نثار ہی کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز لااحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ کا 8نومبر2018کو جاری کیا گیا فیصلہ کالعدم قراردیا جاتا ہے ،منگل کے روز جاری کیا گیا 5صفحات کا یہ فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قلمبند کیا ،عدالت نے قراردیاہے کہ نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران عطاء الحق قاسمی کے وکیل اکرم شیخ نے موقف اختیار کیاکہ آئین کے آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت تو یہ مقدمہ بنتا ہی نہیں تھا، اس میں تو سپریم کورٹ خودہی آڈیٹر بھی بن گئی تھی ۔
اہم خبریں سے مزید