کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےافطار ڈنر پر مدعو کیا ہے۔ اتوار کو کاکول کیمپ کے اختتام پر کرکٹرز آرمی چیف سے راولپنڈی میں ملاقات کریں گے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کاکول کیمپ 8اپریل سے قبل ختم کردیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کاکول کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا 7اپریل کو آخری روز ہو گا۔سات اپریل کی دوپہر کھلاڑی ایبٹ آباد سے راولپنڈی روانہ ہوں گے، جہاں وہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ افطار کریں گے۔