• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، واسا ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،لیبر فیڈریشن کے زیراہتمام احتجاج

کوئٹہ (سٹی رپورٹر)بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیراہتمام محکمہ واسا کوئٹہ کے ملازمین اور مزدوروں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف صدر خان زمان کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شا ہراہوں سے ہوتی ہوئی ایدھی چوک پہنچی جہاں احتجاجی دھرنا دیا گیا اس موقع پر ریلی کے شرکا نے تنخواہوں اورپنشن کی عدم ادائیگی کئے خلاف نعرے بازی کی ۔ احتجاجی دھرنے سے بلوچستان لیبرفیڈریشن کے صدر خان زمان ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالمعروف ازاد ، عارف خان نیچاری ، رحمت اللہ زہری ، عابد بٹ ، عارف خان بڑیچ اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے واسا ملازمین کو تنخواہوں کی تاحال عدم ادائیگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس نہ توملازمین کی تنخواہوں کے لیے پیسے ہیں اور نہ ہی پنشن کی ادائیگی کے لیے فنڈز ہیں ایسے میں ملازمین احتجاج نہ کریں تو کیا کریں انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں اگر دو روز میں تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو بلوچستان لیبر فیڈریشن سخت لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کوئٹہ میں پانی کی بندش اور اوزار چھوڑ احتجاج کی کال دے گی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید