پشاور ( وقائع نگار)میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا ہےکہ بورڈ بازار کو تجاوزات سے پاک کیاجائیگا جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ٗبورڈبازار کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے میئر پشاور حاجی زبیر علی کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں ملک مہر الہی ٰکی سربراہی میں بورڈ بازار کے تاجروں جس میں نقیب باچا اوردیگر تاجروں نے شرکت کی جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراپرٹی ایاز خان ٗ چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر قیصر باچہ اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر بورڈ بازار کے تاجر نقیب باچا نے میئر پشاور حاجی زبیر علی کو بورڈ بازار سے قبضہ مافیا کے خاتمے کے حوالے اور بھتہ مافیاکے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اورکہاکہ بورڈ بازار میں خودساختہ بھتہ خوروں سے نجات دلائی جائے جس پر میئر پشاوحاجی زبیر علی نے کہاکہ بورڈ بازار میں تجاوزات برداشت نہیں کی جائیگی اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا بورڈ بازار یں تجاوزات کے خاتمے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سمیرہ صبا ء کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی جس میں ا یس پی ٹائون ٗڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک ٗڈائریکٹر ویسٹ ریاض اعوان ٗ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراپرٹی ایاز خان ٗ چیئرمین دبورڈ بازار الطاف اور ریلوے کا نمائندہ شامل ہونگے ٗ اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ بورڈبازار سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے آج بروزجمعرات صبح 11 بجے بورڈبازار کا دورہ کرینگے اور بورڈ بازار کیلئے بنائی گئی کمیٹی بھی ہمراہ ہوگی بورڈبازار میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا جائیگا ۔