• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں دو ہاکی فیڈریشن، انٹرنیشنل ایونٹ میں ٹیم کی شرکت پر سوالیہ نشان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں دو ہاکی فیڈریشنز قائم ہونے کے بعد انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی پر سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ دونوں دھڑے دعویٰ کررہے ہیں کہ اذلان شاہ کپ میں اس کی منتخب ٹیم شرکت کریگی۔ کراچی میں قائم پی ایچ ایف کے سیکریٹری سید حیدر حسین نے کہا ہے کہ مذکورہ ٹورنامنٹ میں ہماری ٹیم حصہ لے گی۔ جبکہ دوسرے گروپ کے رانا مجاہد کے مطابق ان کی ٹیم ملائشیا کاایونٹ کھیلے گی۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں حیدر حسین کا کہنا تھا کہ متوازی فیڈریشن کے قیام کے حوالے سے انٹر نیشنل عالمی ہاکی فیڈریشن ، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور اذلان شاہ ہاکی ایونٹ کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے، اذلان شاہ کمیٹی نے ہماری ٹیم کو اجازت دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ، ادھر لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں رانا مجاہد علی خان نے کہا ہے کہ دو چار کھلاڑیوں کی پریس کانفرنس سے پاکستان ہاکی پر پابندی لگے گی، نہ ہی متوازی فیڈریشن قائم ہوسکتی ہے، قومی ہاکی ٹیم اذلان شاہ ہاکی اور نیشنز کپ میں حصہ لے گی، کھلاڑیوں کا اعلان ہفتے تک کردیا جائے گا ۔

اسپورٹس سے مزید