اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے منظور کردہ فوکل پرسنز کا اعلان کر دیا۔
بیرسٹر گوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایاکہ عمران خان نے انہیں اور سینیٹر شبلی فراز کو نیا فوکل پرسن تعینات کیا ہے۔اسکے علاوہ عمر ایوب، انتظار حسین پنجوتھہ اور سینیٹر علی ظفر کو بھی نئے فوکل پرسنز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ادھرپی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ٹیم اور فوکل پرسن سے متعلق خبریں غلط ہیں۔
شیر افضل مروت نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا ٹیم ختم کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کی کوئی ہدایات نہیں ملیں۔بانی پی ٹی آئی کا حکم میرے لیے حتمی ہو گا۔