• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت

پشاور ( جنگ نیوز )وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان نے مرادن اور صوابی میں کھیلوں کے میدانوں اور ملحقہ سہولیات کے حوالے سے منظور شدہ اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں حائل روکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ مذکورہ اضلاع میں سپورٹس کے ایسے منظور شدہ منصوبے جنھیں فنڈز کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے کیلئے کوششیں کی جائیں گی۔مشیر کھیل نے مردان میں محکمہ اوقاف کی اراضی پر منظور شدہ سپورٹس کمپلیکسز کے قیام کیلئے مذکورہ محکمے سے اراضی کی حوالگی کے سلسلے میں ضروری مراحل جلد طے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ یار حسین صوابی میں سپورٹس سٹیڈیم کے قیام کیلئے محکمہ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر زور دیا ہے۔
پشاور سے مزید