• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں ہر غریب مریض کا علاج کیا جائیگا: جلال الدین رومی

ملتان (سٹاف رپورٹر) انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہر نادار و غریب مریض کا علاج کیا جائے گا۔ ہسپتال کے پاس اس کے لیے وسائل ہیں یا نہیں۔ایسے تمام مریضوں کے علاج کے لئے ہم فرینڈز آف کارڈیالوجی بنا رہے ہیں۔جس میں ملتان اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مخیر حضرات شامل ہوں گے۔جو غریب اور نادار لوگوں کے علاج معالجے کے لئے نہ صرف تعاون کریں گے بلکہ ہسپتال کا نظام چلانے کے لئے بھی ان کا کردار اہم ہوگا۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی خواجہ جلال الدین رومی نے 29 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کی طرف سے فنڈز مہیا نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کا نظام چلانا میں دشواری کا سامنا ہے۔ صوبائی وزیر صحت سے رابطے میں ہیں ۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو مجتبی علی صدیقی نے بتایا گزشتہ اجلاس میں جو ایجنڈا ہم نے طے کیا تھا ۔اس کے تحت آج ہمیں 20وینٹیلیٹر کی خریداری کی منظوری لینا مقصود ہے، مزید بجٹ کا انتظار ہے ۔ خواجہ جلال الدین رومی نے کہا ہماری کوشش ہوگی کہ یہاں پر آنے والے ہر مریض کو بہتر سے بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کریں۔ اجلاس کے شرکاء نے 28 ویں اجلاس کے تمام ایجنڈا کی منظوری دی۔
ملتان سے مزید