• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کروز میزائلوں اور ڈرونز سے اسرائیل پر جوابی حملہ کرسکتا ہے، امریکا

کراچی ( نیوز ڈیسک) امریکی اور اسرائیلی حکام قائل ہوچکے ہیں کہ ایران شام میں اپنے قونصل خانے پر حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے اور اس سلسلے میں وہ کروز میزائلوں اور شہید نامی ڈرونز کے غول استعمال کر سکتا ہے۔ اسرائیل نے پیر کو دمشن میں ایرانی قونصل خانے پر حمہ کرکے ایرانی انقلابی گارڈز کے ایک سینئر کمانڈر کو ہلاک کر دیا تھا۔ امریکی انٹیلی جنس نے بتایا ہے کہ ایران کروز میزائلوں اور شہید نامی ڈرونز کے غول کے ذریعے حملہ کر سکتا ہے۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ ابھی تک اس کی ٹائمنگ اور ہدف معلوم نہیں ہے لیکن دمشق حملے کا جواب کسی اسرائیلی سفارتی مشن پر حملہ ہوسکتا ہے ۔یہ حملہ آج سے رمضان کے خاتمے کے دوران کسی وقت ہوسکتا ہے۔ یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ ڈرون اور میزائل کہاں سے داغے جائینگے ، آیا یہ عراق سے داغے جائین گے یا شام سے داغے جائینگےجس سے ایران کو اس حملے میں ملوث ہونےسے انکار کا کچھ موقع مل سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید