• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار نے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ ) وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہفتہ کو طلب کرلیا۔ کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا، اجلاس میں نجکاری پالیسی کی تشکیل کی سمری پیش کی جائیگی۔ نجکاری پروگرام کی موجودہ صورتحال کاجائزہ ایجنڈے میں شامل، اجلاس میں نجکاری کے جاری پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائیگا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پرکام تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اسوقت 25 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں، ہوا بازی شعبے کا ایک پی آئی اے نجکاری فہرست میں شامل ہے، فناننشل اور رئیل اسٹیٹ سے 4,4 ادارے نجکاری کے جاری پروگرام کا حصہ ہیں۔ اسکے علاوہ انڈسٹریل سیکٹر کے2 ادارے اور توانائی شعبے کے 14 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں۔ نجکاری کے جاری پروگرام میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، بلوکی، حویلی بہادر،گدو اور نندی پور پاور پلانٹس بھی شامل ہیں۔ انکے علاوہ تمام 10 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، فرسٹ ویمن بینک، پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ نجکاری کی فعال فہرست کا حصہ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید