کراچی(اسٹاف رپورٹر)کاکول میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا فٹنس کیمپ ختم ہوگیا۔کھلاڑیوں کو اپنے گھروں کو جانے کا آپشن دے دیا ہے۔جو کھلاڑی کاکول میں رہنا چاہتے ہیں رہ سکتے ہیں۔جو اپنی گاڑیوں پر آئے تھے وہ گھر چلے گئے۔انہیں پیر تک اجازت دے دی تاہم پیر کی صبح کھلاڑیوں کو اسلام آباد کے ہوٹل میں جمع ہونے کی ہدایت کردی ہے جہاں سے کرکٹرز یورپ کے دورے کے ویزوں کے لئےبایو میٹرکس کرائیں گےاور شام کو آرمی چیف کے افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ہفتے کو24سال کے ہوگئے۔ وہ گذشتہ شام ٹریننگ کیمپ کے بعد کاکول کیمپ سے چلے گئے ان کیاہلیہ علیل ہیں جس کی وجہ سےوہ ایک دن پہلے کیمپ سے گھر چلے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی گزشتہ شام فٹنس کیمپ کی شیڈولڈ ٹریننگ کے بعد چلے گئے تھے۔دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل کو عید سے پہلےکیا جائے گا۔آرمی چیف کے ڈنر کی وجہ سے پیر کو پاکستان ٹیم کا اعلان نہیں ہوسکے گا۔