کراچی( اسٹاف رپورٹر )اورنگی پولیس نے گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والی منی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران بڑے پیمانے پر گٹکا ماوا تیار کرکے فروخت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کی منی فیکٹری سے 86عدد پڑیاں تیار گٹکا ماوا اور 276 کلو سے زائد چھالیہ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔