کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کھوکھرآپار پولیس نے غیر ملکی نان کسٹم اشیاء کے گودام پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کر لیں۔ پولیس کے مطابق غیر ملکی نان کسٹم سگریٹس کے درجنوں کاٹن اور مختلف پان پراگ وغیرہ برآمد کیا گیا،چھاپے میں رتن، ہانی، رجنی، اے 2زیڈ، شاہنواز، سٹی، اور زعفرانی تمباکو وغیرہ برآمد ہوئی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران دس کلو سے زائد تیار گٹکا ماوا بھی برآمد کیا۔پولیس کارروائی کے دوران دو ملزمان شکیل، عبد الرحمٰن اور عمران کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان ملیر کھوکھرآپار میں نان کسٹم سیگریٹس اور تمباکو ہول سیلر ریٹ میں سپلائی کرتے تھے۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔