اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کاہونے والا اجلاس موخرکر دیا گیا۔ کابینہ کی نجکاری کمیٹی وزیر خارجہ کی سربراہی میںقائم کرنے پر وزیر خزانہ کو تحفظات ہیں۔ ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق کابینہ نجکاری کمیٹی کے پہلے اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا، اسکے علاوہ نجکاری پالیسی کی تشکیل نو اور نجکاری کی موجودہ صورتحال کاجائزہ لیا جانا تھا،وزیر اعظم کی طرف سے تشکیل کردہ کمیٹی میں وزیر خزانہ کو بطور ممبر بھی نہیں رکھا گیا ،ماضی میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی سربراہی ہمیشہ وزیر خزانہ نے ہی کی، آئی ایم ایف نے رواں مالی سال مالی خسارے کو کم کرنے کیلئے نجکاری کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ،اس وقت 25 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں ۔