• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ، گائے کا ریپ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے از خود نوٹس لے لیا

سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) گائے کے ساتھ ایک شخص کی جانب سے کئے گئے مبینہ ریپ کے خلاف سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ سانگھڑ نے از خود نوٹس لے لیا۔ عدالت نے ملزم دل جان، گائے کے مالک، چشم دید گواہ کو حراست میں لینے اور 8اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگلی تھانے کی حدود گاؤں اوڈھ میں دل جان منگوانو نامی شخص نے بے زبان جانور گائے کے ساتھ مبینہ طور پر ریپ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پرعلاقے کے وڈیرے نبی بخش انڑ نے گائے کے مالک حسین بخش بھن کی درخواست پر گاؤں قبائلی جرگہ میں گائے کے ساتھ مبینہ ریپ کے مرتکب ملزم دل جان منگوانو کو جرم ثابت ہونے پر ایک لاکھ 80 ہزار جرمانہ کردیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید