پشاور(لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اعجاز خا ن آفریدی نے پشاور سے کراچی تک پاکستان انٹرنیشنل لائن کی فلائٹ آپریشن بندش پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے پشاور ٹو کر اچی پی آئی اے فلائٹ سروس کو فوری طور پربحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نائب صدر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پشاور سے کراچی تک ہفتہ میں ایک فلائٹ ا ٓپر یٹ کر تی تھا جس سے بزنس کمیونٹی اور خیبر پختونخواکی عوام بھرپور استفادہ حاصل کرتے تھے لیکن فلائٹ سر وس کو مکمل بند کردیاگیاہے جس سے نا صر ف کاروباری طبقہ اور صوبے کی عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ پی آئی اے کوریونیو کی مد میں بھی کافی نقصان ہو رہا ہے۔ اعجاز خان آفریدی نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی پشاور ٹو کراچی پی آئی اے فلائٹ آپریشن کو فوری طورپربحال کیا جائے اور ہفتہ میں دوفلائٹ سروس شروع کی جائیں