• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوواک جوکووچ نے راجر فیڈرر سے اہم عالمی اعزاز چھین لیا

کراچی (جنگ نیوز) سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے راجر فیڈرر کو اہم ریکارڈ سے محروم کردیا، وہ نئی رینکنگ کے مطابق 36 سال اور 321 دن کی عمر میں معمر ترین عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر بن گئے ۔ جوکووچ کے پاس ہی سب سے زیادہ 419 ہفتوں تک ورلڈ نمبر ون پلیئر رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس فہرست میں فیڈرر 310 ہفتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہ فی الحال ٹینس کو خیرباد کہنے کے موڈ میں نہیں اور مونٹے کارلو ماسٹرز ٹینس میں شرکت کررہے ہیں۔ لیکن ان کے نمایاں حریف اسپین کے رافیل نڈال فٹنس مسائل کے سبب ایونٹ سے دستبردار ہوچکے ہیں، اس متعلق جوکووچ کا کہنا ہے کہ وہ کیریئر میں کم از کم ایک اور بار نڈال کا سامنا کرنے کے خواہشمند ہیں، امید کرتا ہوں وہ مئی میں فرنچ اوپن میں ضرور شرکت کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید