• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 7 مارچ سے پشاور میں ہوگا، شیڈول جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔23 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ 7 سے 18 مارچ تک پشاور میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناکام رہنے والےبابر اعظم کا نام لاہور کی دونوں ٹیموں میں نہیں ہے ۔کراچی کی ٹیم میں شان مسعود، صائم ایوب اور سعود شکیل شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 10 ریجنل ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں لاہور وائٹس، پشاور، فیصل آباد، کراچی وائٹس اور بہاولپور ، گروپ بی میں دفاعی چیمپئن لاہور بلوز، سیالکوٹ، ملتان، ایبٹ آباد اور کراچی بلوز شامل ہیں ۔گروپ اسٹیج اور سیمی فائنلز کے دوران ایک دن میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سال کراچی میں رمضان ٹورنامنٹس کے لئے این او سی جاری نہیں کی ہے۔ ایبٹ آباد کی کپتانی خالد عثمان، بہاولپور کی محمد عمران، فیصل آباد کی محمد عرفان نیازی، کراچی بلیوزکی محمد غازی غوری اور کراچی بلیوز کی کپتانی سعود شکیل کریں گے۔ لاہور بلیوز کی قیادت سعد نسیم، لاہور وائٹس عامر جمال، ملتان کی امام الحق، پشاور کی محمد رضوان اور سیالکوٹ کی اسامہ میرکریں گے۔

اسپورٹس سے مزید