کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سول سوسائٹی کے زیر اہتمام شہزاد بلوچ اور سعد کی قیادت میں فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اتوار کو ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کر لی، اس موقع پر مظاہرین نے بینرز،پلے کارڈ اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیل گزشتہ کئی ماہ سے نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، اسلامی ممالک سمیت پاکستان کے حکمرانوں کو اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنی اور نہتے فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہئے،فوری طور پراسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے، اس سلسلے میں میڈیا سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔