• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام حملے کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل کا کوئی سفارتخانہ محفوظ نہیں، ایران

کراچی (نیوز ڈیسک) شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے پر ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر یحیٰی رحیم صفاوی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اسرائیل کا کوئی بھی سفارتخانہ اب محفوظ نہیں رہا۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مشیر یحیٰ رحیم صفاوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اسرائیل کے ساتھ تصادم کو جائز اور قانونی حق کے طور پر دیکھتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق خامنہ ای کے مشیر نے مزید کہا کہ شام میں گذشتہ ہفتے اسرائیل نے ایرانی سفارتخانے پرحملہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے 2کمانڈروں سمیت 7 ارکان شہید ہوئے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران کے جوابی حملے کے خطرات پر اسرائیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
اہم خبریں سے مزید