اسلام آ باد(این این آئی)چین کی دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیاں (ای وی ) بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی نے ابتدائی مرحلے میں شو رومزقائم کرنے کیلئے اپنے لوکل پارٹنر میگا گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ ( ایم سی پی ایل )کے ساتھ جوائنٹ وینچر(جے وی )تشکیل دیا ہے جس کے بعد پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز(ای وی) مینوفیکچرنگ آپریشنز کا آغاز ہوگا۔