• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضوان عمرہ کیلئے روانہ، سلیکٹرز میٹنگ، افطار ڈنر میں شریک نہیں ہوئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محمد رضوان عمرے کیلئےپیر کو سعودی عرب پہنچ گئے۔ انہوں نے آرمی چیف کے افطار ڈنر میں شرکت نہیں کی۔ وہ عید کے دن وطن واپس آئیں گے ۔ پیر کو ان کی غیر موجودگی میں اسلام آباد میں سلیکشن کمیٹی نے کرکٹرز سے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی جس میں کیمپ کے29 میں سے28 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کو روٹیشن پالیسی اور نئے کھلاڑیوں کو مواقع دینے کے بارے میں اعتماد میں لیا ۔ ملاقات میں سلیکٹرز وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق ، اسد شفیق ، بلال افضل، حسن چیمہ اور عثمان واہلہ شریک تھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل کوہوگا۔ نیوزی لینڈ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اسی شب اسلام آباد میں یکجا ہوجائے گی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ٹیم انگلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔