اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی-وزیر اعظم نے وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین کو ای سی سی کا رکن بنادیا-وفاقی وزیر صنعت وپیداوار کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد چھ سے بڑھ کر سات ہوگئی-کابینہ ڈویژن کے ذ رائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے حالیہ 2 ہفتوں میں دوسری بار ای سی سی کی تشکیل نو کردی ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین وزیر خزانہ برقرار رہیں گے تاہم ارکان میں وفاقی وزیر صنعت وپیداوار کا اضافہ کیا گیا ہے-اس سےقبل وزیراعظم نےتشکیل نو پروزیرخزانہ کو ای سی سی کا چیئرمین مقررکیا تھا اوروزیراعظم نے ای سی سی کی سربراہی خود کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا-ای سی سی ارکان میں تجارت،پاور، پیٹرولیم،اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزراء شامل ہیں-وزیراعظم 21 مارچ کو تشکیل پر ای سی سی کے سربراہ خود بنے تھے تاہم تشکیل کے 48 گھنٹوں میں ہی وزیر اعظم نے ای سی سی کی سربراہی کا فیصلہ واپس لے لیا تھا اور وزیر خزانہ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا تھا۔