راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہورہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی کرنیوالے وکیل کوتوہین عدالت پر 6ماہ قید کا حکم سنادیا گیا۔ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ کےچیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ایڈووکیت زاہد محمود گورائیہ کو ہائیکورٹ کے جج تنویر سلطان سے بدتمیزی پر 6 ماہ قید کی سزا سنائی اور جیل بھجوانے کا حکم سنایا۔ چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے دوران سماعت وکیل کی جانب سے بار بار کارروائی عید کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی۔جسٹس سلطان تنویر سے بدتمیزی کرنے والے وکیل نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے۔وکیل زاہد محمود گورائیہ نے کہا کہ میں عدالت سے معافی کا طلب گار ہوں، مجھے سزا مل بھی جائے تو میں پھر بھی معافی کا طلب گار ہوں۔چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ساڑھے 3 گھنٹے سے زائد سماعت جاری رکھی، چیف جسٹس نے 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کیےجبکہ پراسکیوٹر کے فرائض سید فرہاد علی شاہ نے ادا کیے۔