راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) شعبہ صحت راولپنڈی میں عید پر بروقت تنخواہیں نہ ملنے سے ہزاروں ملازمین کےگھروں میں عید خوشیاں ماندپڑ گئیں۔ راولپنڈی میں الائیڈ ہسپتالوں کے ہزاروں ملازمین کو تاحال عید پر تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو سکی۔ الائیڈ ہسپتالوں میں ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی ، بے نظیر ہسپتال، راولپنڈی کارڈیالوجی ہسپتال ، یورالوجی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے ملازمین ، ڈاکٹرز وعملہ شامل ہے اس حوالے سے حکام نے مؤقف دینے سے گریز کیا ۔