ملتان(سٹاف رپورٹر ) یوٹیلٹی سٹورز ملتان کےریجنل منیجرچوہدری سجاد حسین نے کہا ہے کہ حکومتی ریلیف ہو یا کورونا کی عالمی وباءاور سیلاب کی تباہ کاریاں یوٹیلٹی سٹور ملتان ریجن نے شہریوں کو ضروریات زندگی کی اہم اشیاء کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔اسی جذبہ کو برقرار رکھتے ہوئے ملتان ریجن کے سیل سٹاف نے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج شب و روز کی محنت کی بدولت ساڑھے 3 لاکھ صارفین تک پہنچا کر تقریبا ایک ارب روپے کی سیل کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیلز آفیسرز اور سٹاف کے نام اپنے تحریری بیان میں کیا ہے۔