• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت آصف علی زرداری نوابشاہ میں عید منائیں گے

نواب شاہ(محمد انور شیخ بیورو رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری عید منانے نواب شاہ پہنچ گئے۔

 زرداری ہاؤس کے ترجمان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر کی نماز زرداری ہاؤس میں ادا کرینگے۔ 

نماز عید کے بعد صدر مملکت پیپلز پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پارٹی رہنماؤں اور عمائدین شہر سے عید ملیں گے۔ 

صدر آصف علی زرداری تین روز قیام کرینگے،صدر مملکت آبائی قبرستان میں والدین اور بزرگوں کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے لیے جائیں گے۔ صدرآصف علی زرداری کی ضلع کی مختلف برادریوں کے وفود سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

اہم خبریں سے مزید