اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کر دیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے قائد ایوان مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن بھی وزیراعظم ہاؤس سے جاری کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب، نومنتخب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 22 اپریل تک اپوزیشن لیڈر کا نام بھی طلب کر لیا ہے جبکہ آزاد امیدواروں کو بھی اپوزیشن یا حکومتی بینچوں میں شامل ہونے کے لیے 7دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔ چیئر مین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کیلئے مشروط پیشکش بھی کی ہے۔