• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

56 فیصد پاکستانی رمضان میں وزن کم کرنے میں کامیاب

کراچی (نیوز ڈیسک ) 56فیصد پاکستانی رمضان میں وزن کم کرنے میں کامیاب ،7فیصد کا وزن بڑھ گیا، گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 7فیصد کا وزن بڑھ گیا، وزن بڑھنے کی زیادہ شکایت 30سال کی عمر تک کے 10فیصد نوجوانوں نے کی ، وزن کم ہونے کا 30سے 50 سال کی عمر کے 58فیصد پاکستانیوں نے کہا۔ آدھے سےزیادہ پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں ان کا وزن کم ہوا ہے ، مگر ہر 10 میں سے تقریباً4 پاکستانی کہتے ہیں ان کے وزن میں کوئی فرق نہیں آیا ہے، اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کے سروے سے چلا ،جس میں 2 ہزار سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا، یہ سروے 18 سے 25مارچ 2024 کے درمیان کیا گیا،سرو ے میں 56فیصد پاکستانیوں نے رمضان میں وزن کم ہونے کا بتایا ، کہا روزوں کی وجہ سے ان کے وزن میں مثبت کمی آئی البتہ 07فیصد نے وزن بڑھنے کی شکایت کی ،کہا روزوں کی باوجودوزن میں اضافہ ہوگیا ،35 فیصد نے وزن میں کسی قسم کا کوئی فرق نہ آنے کا کہا ،2فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا،گیلپ پاکستان کے مطابق وزن میں کمی کا سب سے زیادہ 30سے 50 سال کی عمر کے افراد نے کہا ، جن کی شرح 58 فیصد نظر آئی ،30سال کی عمر کے اندر53فیصد جبکہ سروے میں شامل 50سال سے زائدعمر کے 52فیصد پاکستانیوں نے وزن میں کمی کا بتایا ۔
اہم خبریں سے مزید