پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف پشاور ریجن کے صدر اور رکن قومی اسمبلی شیرعلی ارباب کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے دائر درخواست حکومت کی جانب سے تفصیلات فراہم کرنے کے بعد نمٹا دی۔ کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شاہد خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار شیرعلی ارباب کی جانب سے سید سکندر شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار اس وقت ممبر قومی ہے انہوں عدالت سے اس لئے رجوع کیا تاکہ اس کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے اور وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے عبدالرحمن آفریدی نے عدالت کوبتایا کہ کے شیرعلی ارباب کے خلاف ایف ائی اے میں کوئی کیس نہیں جبکہ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب میں بھی اس کے خلاف کوئی کیس نہیں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جو ایف آئی آرز درج ہے ان میں ضمانت کرائی ہے فاضل بنچ نے شیر علی ارباب کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست نمٹا دی۔