• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ریسکیو1122 پشاور سمیت11افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات

پشاور(نامہ نگار )خیبرپختونخوا حکومت نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 سمیت 17 گریڈ 20 تک کے گیارہ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی ریسکیو سینئر 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کو تبدیل کرکے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹر آپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ریسکیو1122 ڈاکٹر محمد آیاز کو تبدیل کرکے انہیں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 تعینات کردیا گیا ہے،اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ خیبرپختونخوا پبلک پرکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی سردار بہادر کو تبدیل کرکے انہیں ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کردیا گیا ہے ،جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ عبدالحق کو تبدیل کرکے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ پبلک پرکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے، اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ریلیف وسیم احمد کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لیبر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لیبر محمد نذاکت کو تبدیل کرکے انہیں ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ریلیف تعینات کردیا گیا ہے، اسی طرح اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر فضل الرحمان کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات، ڈپٹی ڈائریکٹر خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی سید ابرار شاہ کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ ،ڈپٹی سیکرٹری فرحان خان کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات غلام غوث کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے،جبکہ سیکرٹری خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن محمد نادر خان رانا کو تبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری محکمہ بلدیات تعینات کردیا گیا ہے۔
پشاور سے مزید