• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آمد سے قبل دو اہم پلیئرز سے محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دورے پاکستان کے لئے نیوزی لینڈ کی کر کٹ ٹیم اتوار کو اسلام آباد پہنچے گی۔کیوی دستہ جمعے کو پاکستان کے لئے روانہ ہوگیا، روانگی سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، اس کے دو اہم کھلاڑی فن ایلن اور ایڈم ملنے انجری کے سبب سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق فن ایلن کمر اور ایڈم ملنے ٹریننگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے، ان کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر ٹام بلنڈل اور آل راؤنڈر زیک فاولکس کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ زیک فولکس پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بنیں گے جبکہ ٹام بلنڈل نے گزشتہ برس بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔کیویز کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا تھا کہ اہم کھلاڑیوں کا انجرڈ ہونا بدقسمتی ہے، دونوں کرکٹرز گزشتہ ورلڈ کپ سے ہمارے لیے ٹی ٹوئنٹی میں اچھے پرفارمرز رہے ہیں۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے 9 ٹاپ کرکٹر پہلے ہی آئی پی ایل کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید