اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اپوزیشن اتحاد کی احتجاجی تحریک کا پہلا جلسہ آج (ہفتہ) پشین میں ہو رہا ہے جس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے رہنما اس وقت کوئٹہ میں موجود ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان سے بھی رابطوں کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ انہیں آج ہونے والے احتجاجی تحریک کے پہلے جلسے میں خطاب کی دعوت دی جائے تاہم اس حوالے سے جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ ہم نے 20اپریل کو پشین میں جلسہ عام کرنے کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے اس لئے ہم اپنی ہی جماعت کے پلیٹ فارم سے جلسہ کریں گے جس میں مولانا فضل الرحمان قوم سے خطاب کریں گے۔