اسلام آباد (فاروق اقدس) اڈیالہ جیل جانیوالے امریکی عمران سے کیوں نہیں ملے؟ میتھیوملرکا جواب سے گریز، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں اس سوال کے جواب میں کہ پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے سفارتی اہلکار راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پھانسی کے مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کیلئے گئے تھے اور اسی جیل میں کچھ فاصلے پر عمران خان بھی قید ہیں انہوں نے ان سے ملاقات کی تھی یا نہیں اگر نہیں تو کیا وجہ ہے کہ امریکی ان سے ملاقات کیوں نہیں کر رہے جس پر میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ میں اس سوال کا جواب پاکستان میں امریکی سفارتخانے پر چھوڑوں گا۔ گزشتہ روز اپنی پریس بریفنگ کے دوران پاکستان سے متعلق کئے گئے اس سوال کے جواب میں کیا ایران پاکستان میں داعش کی حمایت کر رہا ہے۔