• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشام حملہ، پولیس افسروں کی معطلی کیخلاف خیبرپختونخوا میں احتجاج

پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا کے اپر اور لوئر کوہستان اضلاع میں عیدالفطر کے تیسرے روز مظاہرین نے شاہراہ قراقرم کو بلاک کر دیا اور بشام خودکش حملے کی تحقیقات کے بعد مبینہ غفلت برتنے پر اعلیٰ پولیس افسران کی معطلی کے خلاف احتجاج کیا۔26 مارچ کو خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5چینی باشندوں سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے تھے، واقعے کے بعد صدر پاکستان، وزیراعظم نے چینی سفارتخانے کا دورہ کر کے اپنے سب سے قریبی دوست ملک کے باشندوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور چینی باشندوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
اہم خبریں سے مزید